Live Updates

عوامی منصوبہ جات سے کمیشن لیکر الیکشن لڑنے والوں کے دن گنے جاچکے ‘ عبدالرشید بھٹی

این اے 125 کی عوام ووٹ کی طاقت سے اپنی محرومیوں کا حساب لے گی‘میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 13 جنوری 2024 16:44

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2024ء) بزرگ سیاستدان عبدالرشید بھٹی نے کہا ہے کہ عوامی منصوبہ جات سے کمیشن لیکر الیکشن لڑنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں ،این اے 125 کی عوام ووٹ کی طاقت سے اپنی محرومیوں کا حساب لے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلی سولنگ کی تعمیر سے اپنی سیاست کا آغاز کرنیوالے نام نہاد سیاست دان نے اپنی سیاست کا اختتام بھی گلی سولنگ کی تعمیر پر کیا ہے ،میرے دور حکومت میں رائے ونڈ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جات مکمل ہوئے تھے میں نے جہاں تعمیر کا سفر ختم کیا تھا اس کو آگے بڑھانے کی بجائے حلقہ کو مسائلستان بنا دیا گیا ،سوئی گیس ،کالج سمیت اہم منصوبہ جات کی تکمیل میرے دور میں ہوئی تھی ،ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید بھٹی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے ،سینکڑوں افراد کو روزگار دلوایا تھا جس کی بدولت آج پورے حلقے میں میرا اپنا سیاسی دھڑا قائم ہے کسی بھی ملازمت کے پیسے نہیں لئے غریب عوام کے وسائل کو ان پر خرچ کیا ہے عوامی فلاحی منصوبہ جات سے آج تک کمیشن نہیں لی ،میرے دور اقتدار میں عام آدمی کو ریلیف دیا تھا ،عمران خان کے نظریات سے متفق ہوں ملک میں تبدیلی کیلئے کمیشن ایجنٹ سیاستدانوں سے نجات ضروری ہے ،رائے ونڈ کے حالات آج جتنے خراب ہوچکے ہیں تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی ،شہر ی فلاح وبہبود کے منصوبہ جات کی آڑ میں سرعام کمیشن خوری کے قصے عام ہیں ،رائے ونڈ کی عوام نے مسلم لیگی امیدواروں کو جس آس امید کیساتھ ایوان میں بھیجا تھا انہوں نے عوامی توقعات پر پانی پھیر دیا ہے اب حلقہ 125این اے کی عوام بیدار ہو چکی ہے ،پینے کے صاف پانی اور سیوریج کے مسائل کو تین با ر منتخب ہونیوا لے ایم این اے حل نہیں کروا سکے جس سے عوام روزانہ لاکھوں روپے کا یومیہ پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں ،رائے ونڈ کو تھر پارکر بنانے والے سیاستدانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ،رفاہی منصوبہ جات کو آمد ن کا ذریعہ بنانے والے کمیشن خور سیاست دانوں کا سورج غروب ہو چکا ہے ،عمران خان کا سپاہی بن کر میدان میں آیا ہوں ،نوجوان نسل کی بھرپور حمایت حاصل ہے ،اس بار فتح عمران خاں کے ٹائیگرز کی ہو گی ،عمران خان کے امیدواروں کا راستہ روکنے کی ہر کوشش کو تحریک انصاف کے کارکنان ناکام بنا دینگے ،پی ٹی آئی بلے کے نشان سے دو تھائی اکثریت سے حکومت بناکر پاکستان کی خوشحالی کا دوبارہ آغاز کریگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات