تحصیل پتوکی کے حلقہ این اے 134 میں امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے گئے

اتوار 14 جنوری 2024 15:10

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2024ء) حلقہ این اے 134 پتوکی کے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے ہیں،ریٹرننگ آفیسر پتوکی رانا امجد محمود نے حلقہ این اے 134 کے 23 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دئے، این اے 134 سے پی ٹی آئی کی سدرہ فیصل کو انتخابی نشان توا الاٹ کر دیا ،پیپلز پارٹی کے سید رضا عباس کو انتخابی نشان تیر اور ن لیگ کے رانا محمد حیات خان کو شیر الاٹ کر دیا ،این اے 134 سے جماعت اسلامی کے حاجی محمد رمضان کو انتخابی نشان ترازو الاٹ کیا ،این اے 134 سے جمعیت علما اسلام پاکستان کے سفیان معاویہ کو انتخابی نشان کتاب الاٹ کیا ،این اے 134 سے تحریک لبیک پاکستان کے منظور الہی کو انتخابی نشان کرین الاٹ کیا، این اے 134سے پاکستان مركزی مسلم لیگ کی مقبول بی بی کو انتخابی نشان کرسی الاٹ کی، این اے 134 سے آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان قاسم اسحاق کو مرغی، محمد علی بابر بوتل، مدثر ظہور کوپیالا الاٹ کیا، ثروت روبینہ کو گیزر ،روبینہ انصاری کو كلاک الاٹ کیا ،سردار احمد ایاز نکئی کو حقہ، سردار آیان نکی کو واٹر کولر ،سردار عاطف نکئی کو پریشر ککڑ الاٹ کیااور رانا خضر حیات کو ہینڈ پمپ انتخابی نشان الاٹ کیا گیا۔

\378