ریٹرننگ آفیسر پتوکی نے این اے 134 کے 23 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردئیے

اتوار 14 جنوری 2024 16:35

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2024ء) ریٹرننگ آفیسر پتوکی نے این اے 134 کے 23 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردئیے ۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسر پتوکی رانا امجد محمود نے حلقہ این اے 134کے 23امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دئے این اے 134سے پی ٹی آئی کی سدرہ فیصل کو انتخابی نشان توا ،پیپلز پارٹی کے سید رضا عباس کو انتخابی نشان تیر اور ن لیگ کے رانا محمد حیات خان کو شیر، جماعت اسلامی کے حاجی محمد رمضان کو انتخابی نشان ترازو ، جمعیت علما اسلام پاکستان کے سفیان معاویہ کو انتخابی نشان کتاب ، تحریک لبیک پاکستان کے منظور الہی کو انتخابی نشان کرین ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی مقبول بی بی کو انتخابی نشان کرسی ،این اے 134سے آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان قاسم اسحاق کو مرغی،محمد علی بابر بوتل،مدثر ظہور کوپیالہ ،ثروت روبینہ کو گیزر،روبینہ انصاری کو کلاک،سردار احمد ایاز نکئی کو حقہ،سردار آیان نکی کو واٹر کولر،سردار عاطف نکئی کو پریشر ککڑ ،رانا خضر حیات کو ہینڈ پمپ و دیگرامیدواروں کومختلف انتخابی نشان الاٹ کئے گئے۔