پیپلز پارٹی تعمیری،فلاحی اور فکری سیاست پر یقین رکھتی ہے جس نے ہمیشہ غریب عوام کی خوشحالی اور ملکی استحکام کی سیاست کی ہے،چوہدری سجاد الحسن

اتوار 14 جنوری 2024 17:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2024ء) پیپلز پارٹی کے حلقہ این اے 136 کے امیدوار چوہدری سجاد الحسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تعمیری،فلاحی اور فکری سیاست پر یقین رکھتی ہے جس نے ہمیشہ غریب عوام کی خوشحالی اور ملکی استحکام کی سیاست کی ہےاورعوام سے جو وعدہ کیا پورا کیا عوام کی طاقت سے پیپلز پارٹی الیکشن میں کامیابی کا سرپرائز دے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیلز پارٹی عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی، اب پھر عوام کی طاقت سے دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالیں گے،عوام تیر کے نشان پر مہر لگا کر ترقی اور خوشحالی کا فیصلہ کریں ۔\378