پی ایس 25 کے امیدوارامیربخش مہر کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزازمیں عشائیہ کااہتمام

منگل 16 جنوری 2024 21:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2024ء) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 25 پر جے یو آئی ف اور پاکستان مسلم لیگ ن جی ڈی اے کے متفقہ امیدوار امیر بخش عرف میر مہر کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن ایم کیو ایم پاکستان جی ڈی اے آ زاد امیدوار مبین جتوئی ودیگر کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا عشائیہ میں این اے 201 کے امیدوار گرینڈ الائنس اور ن لیگ ایم کیو ایم پاکستان کے متفقہ امیدوار مولانا صالح انڈھڑ، پی ایس 22 کے صوبائی امیدوار سردار مبین خان بلو ،ایم کیو ایم پاکستان کے زونل انچارج نعیم خان ،پاکستان مسلم لیگ ن کے خورشید میرانی، سٹی کے صدر نعیم بدر قریش ،ندیم بدر قریشی سلیم قریشی عبدالفتاح ابڑو ودیگر نے شرکت کی اور ڈسٹرکٹ سکھر میں الیکشن کمپینگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیااور الیکشن میں متفقہ طور پر مہم و عوام رابطہ سلسلہ جاری رکھنے سمیت اہنے اپنے علاقوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔