بہاولپورمیں پی ٹی آئی کے امیدواروں کوایک بڑا دھچکا، این اے 168 اور پی پی 253کے امیدواروں کو الیکشن لڑنے سے نااہل قراردیدیاگیا

بدھ 17 جنوری 2024 19:00

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2024ء) بہاولپورمیں پی ٹی آئی کے امیدواروں کوایک بڑا دھچکا، این اے 168 اور پی پی 253کے امیدواروں کو الیکشن لڑنے سے نااہل قراردیدیاگیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے این اے 168 کے امیدوار سابق صوبائی وزیرچوہدری سمیع اللہ اور پی پی 253 سے امیدوار اصغرجوئیہ کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسروں کی جانب سے پہلے مستردکئے گئے تھے جس کے خلاف انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا جس پرہائی کورٹ نے ان کوالیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تھی تاہم ان کے مخالفین کی جانب سے معاملہ ڈبل بنچ میں لے جایاگیا جس میں گذشتہ روز ایک دفعہ پھر چوہدری سمیع اللہ اور اصغرجوئیہ کوالیکشن لڑنے سے نااہل قراردے دیاگیا۔\378