بیرسٹر گوہر اور الیکشن کمیشن حکام کی ملاقات سے متعلق پی ٹی آئی کی وضاحت

ملاقات کا مقصد حلقہ این اے 10 بونیر کے حوالے سے فارم 33 کی ایک درخواست سے متعلق تھا،ملاقات کی زیر گردش اطلاعات غیر مصدقہ اور حقائق کے برعکس ہیں۔ترجمان پی ٹی آئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 جنوری 2024 13:43

بیرسٹر گوہر اور الیکشن کمیشن حکام کی ملاقات سے متعلق پی ٹی آئی کی وضاحت
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19جنوری2024 ء) بیرسٹر گوہر اور الیکشن کمیشن حکام کی ملاقات سے متعلق پی ٹی آئی کی وضاحت اور اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ علامیہ میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان کی الیکشن کمیشن حکام سے مخصوص نشستوں کے حصول، بلے کے نشان یا انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے ملاقات کی زیر گردش اطلاعات غیر مصدقہ اور حقائق کے برعکس ہیں۔

(جاری ہے)

بیرسٹر گوہر علی خان نے 18 جنوری کو الیکشن آفیسر سے ملاقات کی جو کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10 بونیر کے حوالے سے فارم 33 کی ایک درخواست سے متعلق تھی۔