پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کو دگنا تگنا کرنے کا ہدف ہے، اسحاق ڈار

جمعہ 29 اگست 2025 19:07

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کو دگنا تگنا کرنے کا ہدف ہے، اسحاق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)نائب وزیر اعظم و وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کو آئندہ برسوں میں دگنا تگنا کرنے کا ہدف ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ٹی ٹی پی سے متعلق اپنے خدشات کا بل پر واضح کر دیئے، چین نے ای ٹی آئی پر اپنے تحفظات افغانستان کے سامنے رکھے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرانس افغان ریلوے منصوبہ 647 کلومیٹر طویل ہوگا، منصوبے کے لیے 8 سے 9 ارب ڈالر کا سرمایہ درکار ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ بنگلہ دیش میں طلبہ نے اپنی پارٹی رجسٹر کرالی ، سب سے اچھی ملاقاتیں ہوئیں، پاک بنگلہ تعلقات میں نئی پیش رفت ہوئی چھ معاہدے طے پا گئے، پاکستان اور بنگلہ دیش نے ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ پر ویزا ختم کر دیا، پاک بنگلہ دیش تجارت بڑھانے کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈھاکا میں تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے پاکستان سے تعاون پر آمادگی ظاہر کی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت کو آئندہ برسوں میں دگنا تگنا کرنے کا ہدف ہے۔انہوں نے بتایا کہ افغان حکومت سے کہا ہے ٹی ٹی پی والوں کو ہمارے حوالے کریں یا کہیں اور لے جائیں، افغان حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ لوگوں کو سسٹم میں لائیں گے۔