ْٹنڈومحمدخان میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچنے لگی، مختلف امیدوار وں کی کارنر میٹنگز

جمعہ 19 جنوری 2024 19:20

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2024ء) ٹنڈومحمدخان میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچنے لگی مختلف امیدوار کارنروں میٹنگوں کے زریعے عوام کو اپنے منشور سے آگاہ کر رہے ہیں ٹنڈومحمدخان کی ایک قومی اسمبلی حلقہ این اے 221 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید نوید قمر اور ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر عرفان نظامانی ، جی ڈی اے کے امیدوار میر علی نواز ٹالپر کے درمیان معرکہ آرائی متوقع ہے اس سیٹ پر سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر مسلسل 8 مرتبہ کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 66 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق ایم پی اے سید اعجاز حسین شاھ بخاری اور آزاد امیدوار پیر احمد سعید جان سرہندی ، پاکستان تحریک انصاف الطاف نظامانی ، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار پیر محمد علی جان سرہندی کے درمیان معرکہ آرائی متوقع ہے اس سیٹ پر آزاد امیدوار پیر احمد سعید جان سرہندی اور پیپلز پارٹی کے اعجاز حسین شاھ بخاری کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے جبکہ پی ایس 67 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار خرم کریم سومرو اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے چئیرمین ڈاکٹر قادر مگسی ، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالرحیم کاتیار کے درمیان سخت مقابلے کی امید کی جارہی ہے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواران اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم کے سلسلے میں عوام کو مائل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں الیکشن کمیشن نے بھی عملے کی تربیت مکمل کر لی اور انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے ۔