ٰ اسلام ا ور قوم پرستی کے نام پر بلوچستان کے عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جا سکتا ہے،نیشنل پارٹی

۷عوامی نمائندوں نے عوام کی فلاح بہبود کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیکر غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا

اتوار 21 جنوری 2024 18:00

ّنوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2024ء) نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ اسلام ا ور قوم پرستی کے نام پر بلوچستان کے عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جا سکتا ہے عوامی نمائندوں نے عوام کی فلاح بہبود کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیکر غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالااگر عوام نے چند پیسوں کی خاطر ماضی کی غلطی دہرائی تو پستی پسماندگی ان کا مقدر اور پچھتاوے کے سوا انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں میر گل خان نصیر چوک پر نیشنل پارٹی کے رہنما سردار آصف شیر جمالدینی صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ پی بی 34 کے امیدوار فاروق بلوچ بابو خان جان بلوچ وکرم بلوچ احسان بڑیچ اور رسول بخش بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے نوشکی کے سابقہ منتخب عوامی نمائندوں کی کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام لگایا عوامی نمائندوں نے عوام کی فلاح بہبود کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیکر غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اس لیے نوشکی کے باشعور عوام ملازمت مافیا لینڈ مافیا کرپشن بھتہ خور مافیا اور سیاسی پارٹیاں بدلنے والوں کے جھانسے میں نہ آئے اگر عوام نے چند پیسوں کی خاطر ماضی کی غلطی دہرائی تو پستی پسماندگی ان کا مقدر اور پچھتاوے کے سوا انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے اپنے دور اقتدار میں اپنے مدبرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے جنرل مشرف کے لگائی ہوئی آگ کو بجھا کر بلوچستان میں امن کے قیام کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تاریخی اقدامات کئے جو نیشنل پارٹی کے علم دوستی کا عملی ثبوت ہے مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے دورِ حکومت میں بلوچستان میں نواب اکبر خان بگٹی کی شہادت پر اپنے کو کسی طرح بھی بری الزمہ قرار نہیں دے سکتی بی این پی اور جمعیت کے آشیر باد سے عبد القدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ بنایا اپنے مفادات حاصل کرنے والے کسی طرح بھی عوام کے دوست اور خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہیں مقررین نے کہاکہ نیشنل پارٹی اقتدار میں آ کر لیٹروں کا احتساب کریگی مسقبل میں بلوچستان میں نیشنل پارٹی کی حکومت ہوگی ہم اپنے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کریں گے ہمارے اکابرین میر غوث بخش بزنجو نے بلوچستان کے عوام کے حقوق کیلئے تاریخی سیاسی جد وجہد اور قربانیاں دی ہیں ہم ان کے پیروکار کار ہے کسی طرح بھی عوام کو مایوس نہیں کریں گے مقررین نے الزام لگایا قوم پرست اور مذہب پرست امیدوار کارنز میٹنگ کے نام پر بھاری رقم دیکر نئی روایت قائم کر دی ہے مقررین نے کہا فاروق بلوچ باکردار شخصیت کے مالک ہے اس لئے نوشکی کے باشعور عوام 8 فروری کو آری کے نشان پر مہر لگا کر اپنے ظلم زیادتیوں اور کرپشن کا بدلہ لیں مقررین نے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کے بلوچ خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ہرگز ووٹ نہ دیں مقررین نے کہا کہ اقلیتی برادری بلا خوف خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں جس طرح ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے تربت کو ایک مثالی شہر بنایا اگر فاروق بلوچ کامیابی ہوئے تو نوشکی کے عوام تبدیلی محسوس کریں گے مقررین نے کہاکہ بارڈر ٹریڈ کو فروغ بدامنی کا خاتمہ لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچستان کے مسئلہ کا پرامن حل نکالنا ہمارے ترجیحات میں سرفہرست ہے۔