ح*نال میں بڑے بڑے سیاسی خاندانوں نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

M آج گریشہ کے عوام نے ثابت کیا کہ وہ ضمیرفروش نہیں ہیں چند سولر پلیٹ کی خاطر اپنے ضمیر نہ بیجتے اس بار گریشہ کے عوام ان مفاد پرستوںکو ووٹ کے ذریعے ایسے شکست دیں،مقررین

اتوار 21 جنوری 2024 18:00

Pنال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2024ء) گریشہ بدرنگ سے محمد عالم رضا محمد کی سربراہی میں نصیر احمدواھگ علی راشد نواز باہوٹ امیتاز برکت منیر احمد فضل جان خدا بخش ‘ ثناء اللہ حبیب حضور بخش اشرف فصل خان سلیم احمد نور بخش‘ سخی داد غلام جان ‘خیر جان اللہ بخش خالقداد کونسلر مبارک یاسین نادر اکبر عظیم عبلواحد امان اللہ محمد سلیم محمد حیات راشد اپنے خاندان سمیت سینکروی گریشہ محمد عالم ساجدی کی سربراہی میں بی این پی مینگل سے شفیع محمد محمد کریم‘واحد بخش شفع محمد لعل جان عبدلعزیز پیر جان فضل سلیم درمان داد محمد خیر بخش بختیار دوست محمد شفع محمد ظفر علی‘ مراد جان محمد الیاس اپنے خاندان سمیت نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حلقہ پی بی 19 کے نیشنل پارٹی و بی این پی عوامی کے مشترکہ امیدوار سردار محمد اسلم بزنجو کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی شمولیتی پروگرم کے شرکا سے حلقہ پی بی 19 نیشنل پارٹی و بی این پی عوامی کے مشترکہ امیدوار سردار محمد اسلم بزنجو نیشنل پارٹی کے رہنماء سردار حیات خان ساجدی نیشنل پارٹی کے مرکزی انسانی حقوق سیکرٹری میر ساوش حاصل بزنجو نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی احمد نواز بلوچ نیشنل پارٹی کے رہنما میر طیب بزنجو نے خطاب کیانئے شمولیت کرنے والے شرکا سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گریشہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے غیرت مند عوام کونیشنل پارٹی میں شمولیت کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں آج گریشہ کے عوام نے ثابت کیا کہ وہ ضمیرفروش نہیں ہیں چند سولر پلیٹ کی خاطر اپنے ضمیر نہ بیجتے اس بار گریشہ کے عوام ان مفاد پرستوںکو ووٹ کے ذریعے ایسے شکست دیں ائندہ وہ کبھی گریشہ کا رخ نہ کریں مقریں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کا منشور سب سے پہلے امن و امان کو یقینی بنانا لاپتہ افراد کی بازیابی پہاڑوں پر جانے والے نوجوانوں سے مذاکرات ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے دور میں ناراض بلوچوں سے جو بات چیت کا اغاز کیا گیا تھا اسی سلسلے کو ایک مرتبہ پھر وہاں سے شروع کریں تاکہ یہ جو بدامنی کی فضاء ہے اس کو امن میں تبدیل کیا جاسکے ہم سمجھتے ہیں کہ جہاں امن ہوگا وہاں ترقی اور خوشحالی ہوگی دوسری ترجیح ہماری ان لاپتہ افراد کی بازیابی ہے موجودہ دور میں عوام کوبے وقوف بنانا ناممکن ہے ہمارے سابق منتخب عوامی نمائندوں نے جس طرح عوام کی حق تلفی کرکے انہیں ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہمارے یہ نمائندے عوام کو ٹف ٹائل جیسی ترقیاتی کاموں سے تعریف کرکے تھکتے نہیں ہم انہیں کہنا چاہتے ہیں کہ ترقی تو تعلیم سے آتی ہے اجتماعی مفاد کی اسکیمیں بھی ترقی سے وابستہ ہیں نوجوانوں کو رزگار کو فراہم کرنا بھی ترقی کے زمرے میں آتا ہے لیکن جس طرح ملازمتیں سرعام فروخت کی گئیں ترقیاتی اسکیمیں اپنے من پسند افراد میں بندر بانٹ کی گئیں ان کے ٹھیکے اپنے نمائندوں کے ذریعے دیکر بھاری رقم ہڑپ کی گئی8فروری کا دن ہم سب کے لیے ایک نیک شگون دن ہونا چاہئے جس میں ہم امن کی کرن لیکر ایک مرتبہ پھر خوشحالی کی جانب گامزن ہوں آپ سب کو معلوم ہے کہ ا ن دنوں بلوچستان کو ایک مرتبہ پھر بد امنی کی جانب گامزن کیا جارہا ہے ہمارے نوجوانوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے تعلیمی ادارے تباہ وبرباد کئے جارہے ہیں ہمیں پسماندگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے ہمیں بلوچستان کو خوشحال اور پرامن کرنا ہے جس کا خواب بابائے بلوچستان میر غوث بخش،سردار عطا اللہ مینگل،نواب اکبر خان بگٹی نے دیکھا تھا ہم اس سے قبل بنیادی حقوق اور ساحل وسائل کا مطالبہ کرتے تھے لیکن اب بات آگے نکل چکی ہے ہمیں اپنے تمام حقوق حاصل کرنے کے لیے دیانت دار نمائندوں کے چنا میں اپنا کردار اداکرنا ہوگا سابق کرپٹ نمائندوں نے 17ارب روپے وفاق سے لئے ان 17 ارب کے پیسوں کو اگر اچھی طرح خرچ کرتے یقین خضدار نال وڈھ ودیگر علاقوں کو گیس بجلی صحت اپنوشی کی سہولایات ملتا وہ 17 ارب روپے خرچ کہاں ہوے ابھی تک کسی کو پتہ نہ چلا اب واپس وہی سیاسی مداری لاپتہ افراد سمیت دیگر کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنا کر ووٹ کی بیھک مانگ رہے حکومت میں ہونے کے باجود لاپتہ افراد کے کمیشن کے سربراہی ہونے کے باوجود کچھ نہ کرنے والے اب واپس غریب عوام کو جوش جزبے کے تقریریوں کے ذریعے عوام سے ووٹ مانگ رہے اس بار جھالاون کے عوام نے انہیں مسرد کردیا ہے 8 فرری کو نیشنل پارٹی و بی این پی عوامی کے جیت کا دن ہوگا۔