سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی بدین میں انٹری سیاسی جمود اور خاموشی ٹوٹ گئی

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کرپشن،منشیات،قبضہ مافیا اور ٹنڈو باگو کو سیلاب کی نذر کرنے والوں کو بے نقاب کر کے شکست دے کر سندھ میں 80 فیصد جی ڈی اے امیدواروں کی کامیاب کرانے کا دعوی

اتوار 21 جنوری 2024 20:20

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2024ء) جی ڈی اے کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی کی ہائی کورٹ سے بحالی کے بعد بدین میں زبردست انٹری بدین میں قائم سیاسی جمود اور خاموشی ٹوٹ گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی پی ایس 70 ٹندوباگو میں جی ڈی اے امیدوار حسنین مرزا اور این اے 222 ماتلی تلہار اور ٹندوباگو جی ڈی اے کے امیدوار میر حسین بخش تالپور کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں امیدواراں کے ہمراہ ٹنڈوباگو میں آمد کے موقع پر جی ڈی اے مرزا گروپ فنگشنل لیگ کے کارکنوں اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شاندار اور پرجوش انداز میں استقبال کیا اور بہت بڑی ریلی کی صورت میں ٹندوباگو شہر لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا میری جنگ اور جدوجہد سندھ اور بدین کے عوام لئے رہی میں نے ہمیشہ سندھ دشمن عناصر کو للکارا ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا میں نے حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہو کر ظالم جابر کے خلاف مظلوم مسکین اور غربت عوام کی مدد کی سندھ اور عوام کے مفاد میں اقتدار اور وزارت کو چھوڑ دیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اب شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی پارٹی نہیں رہی بھٹو اور بی بی شہید کے سارے مخالف اور دشمن پارٹی میں شامل کر کہ اس کو اب زرداری لیگ بنا دیا ہے .

اب بھی میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سندھ پر پیسے دولت بدمعاشی کے زور پر مسلط اور قابض کریپشن منشیات اور قبضہ مافیا کو بے نقاب کر کے شکست دینے کا اعلان کرتا ہوں ڈاکٹر زوالفقار مرزا نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے عوام کی مدد سے سابق حکمرانوں اور زرداری لیگ کو شکست دے کر جی ڈی اے اور اتحادیوں کو بدین سمیت سندھ بھر میں شاندار کامیابی دلوائیں گے .

انہوں نے کہا کہ مرزا فیملی کا تعلق اور رشتہ بدین کے عوام کے ساتھ خوشی غمی کا ہے اقتدار میں ہوں یا حزب اختلاف میں ہم نے عوام کی خدمت کی بدین کی تعمیروترقی عوامی خوشحالی کے لئے گیس بجلی روڈ رستوں تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اور تاریخی منصوبے دئیے ہزاروں نوجوان کو ان کا حق روزگار دلوایا میرے دور میں بدین کی نہری ٹیل اور ساحلی علاقوں تک پانی کی فراہمی کے لئے سخت اقدامات کئے جبکہ پیپلزپارٹی کے دورے حکومت میں بدین سمیت سندھ بھر کریپشن عام رہی بدین کے نہری پانی پر ڈاکہ ڈال کر بدین ضلع کی زرعی معیشت کو تباہ کیا گیا ظلم کی انتہا تھرپارکر اور میرپور خاص کے بااثر حکومتی شخصیات کی زمین فضل باغات بنگلوں اور فارم ہاسس کو بچانے کے لئے ایل بی او ڈی سیم نالہ اور ڈورو پران میں شگاف ڈال کر ٹنڈوباگو کی سات یونین کونسلوں کو ڈبو کر ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا اور متاثرین بے یارو مددگار روڈ رستوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوئے .

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ میں اور حسنین مرزا ہر مشکل وقت میں سیلاب اور طوفان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ رہے ان کی ہر ممکن مدد کی کوشش کی ٹنڈوباگو کے عوام ان چہروں کو پہچانے جنہوں نے ان کو ڈوبا کر ہزاروں ایکڑ پر کاشت فضل کو تباہ کرا دیا درجنوں انسان اور سنکڑوں مال مویشی ہلاک کر دیئے ٹنڈوباگو کے عوام کو موقع ملا ہے ان عوام دشمن امیدواروں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں .

ڈاکٹر زوالفقار مرزا نے کہا ہمارے مخالفین کے پاس کریپشن منشیات اور قبضہ خوری کا پیسہ ہے اور ہمارے ساتھ عوام کی اکثریت اور طاقت ہے . اس موقع پر جی ڈی اے مرزا گروپ کے امیدواروں پی ایس 70 ٹندوباگو حسنین مرزا اور امیدوار این اے 222 میر حسین بخش ٹالپور کے علاوہ دلبر خواجہ خلیفہ غلام مصطفی کلہوڑو سکندر علی میمن ڈاکٹر نظیر احمد بھرگڑی سائین عطا حسین رستمانی لطف پیر شآھ محمد شاھ راشدی وڈیرو علی غلام اتھیلو محمد سلیم چانڈیو سیٹھ عبدالقادر عرف پپو میمن وکیو کتیار علی غلام کتیار فیصل چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔