جمعیت اہل حدیث امیدواروں کے ساتھ سیاسی امور پر مکمل رابطہ میں ہے،امیر افضل اعوان

پیر 22 جنوری 2024 12:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2024ء) مرکزی جمعیت الحدیث کے چیئرمین سیاسی امور کمیٹی سرگودھا ڈویژن امیر افضل اعوان نے کہاکہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے حالیہ الیکشن 2024ء میں ایسے امیدواروں قومی و صوبائی اسمبلی سے اتحاد کیا جائے گا جو اپنے علاقہ و عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے کچھ کر گزرنے کا جذبہ لئے پرہوں۔

انہوں نے کہا کہ سرگودھا شہر کے حلقہ قومی اسمبلی این اے 84 اور صوبائی اسمبلی پی پی 75 میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کر لیا گیا تاہم ضلع سرگودھا میں قومی اسمبلی کی دیگر 4 اور صوبائی اسمبلی کے 9 حلقوں کے علاوہ ڈویڑن کے چاروں اضلاع کے دیگر حلقوں میں تاحال کسی امیدوار کی حمایت کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم مرکزی جمعیت اہل حدیث تمام سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ ہولڈرز اور آزادر حیثیت سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کے ساتھ سیاسی امور پر مکمل رابطہ میں ہے اور اس حوالہ سے سیاسی امور کمیٹی کے چئیرمین سٹی سعید اخترکوہلی۔

(جاری ہے)

چئیرمین تحصیل کوٹ مومن عبدالمجیدیزدانی،چیئرمین تحصیل سرگودھا،تحصیل شاہپور کے چیئرمین فاروق توحیدی، تحصیل سلانوالی کے چیئرمین اسماعیل ملک، تحصیل ساہیوال کے چیئرمین مولانا عبدالوحید فاروقی،تحصیل بھلوال کے چیئرمین مولانا سیف اللہ کمیرپوری اور تحصیل بھیرہ کیچیئرمین شیخ عبدالماجد کے ساتھ مشاورت جاری ہے جبکہ دیگر قومی و صوبائی اسمبلی میں حلقوں میں سیاسی اتحاد کا فیصلہ کے لئے کوششش جاری ہے۔

ڈویڑنل چیئرمین سیاسی امور کمیٹی مرکزی جمعیت اہل حدیث امیر افضل اعوان نے بتایا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ملک و قوم کی سلامتی و استحکام کی اولین ترجیحات میں عزم لئے سیاسی امور کو بہتر انداز میں منظم اور فعال کرنے کے لئے کوشاں ہے اور اس حوالہ سے کسی بھی معیار پر سمجھوتہ ممکن نہیں، اسی نظریہ کو مقدم رکھتے ہوئے حالیہ عام انتخابات کے دوران جامع حکمت عملی کے تحت ٹھوس حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے اس لئے مرکزی جمعیت اہل حدیث کا ووٹ بنک اس الیکشن میں نتیجہ خیز کردار ادا کرئے گا ۔