بلاول بھٹو زرداری 23 جنوری کو ہاکی سٹیڈیم چنیوٹ میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے

پیر 22 جنوری 2024 20:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری 23 جنوری بروز منگل بوقت 11:00بجے ہاکی سٹیڈیم چنیوٹ میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، ڈویژنل میڈیا کوآرڈینیٹر محمد طاہرشیخ کے مطابق قائم مقام صدر رانا فاروق سعید خان، نائب صوبائی صدر چوہدری ارشد جٹ،صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی ،ڈویژنل صدرپی پی پی فیصل آباد و امیدوار این اے 94 سید عنایت علی شاہ،ایم پی اے کے امیدوار سید کلیم امیر حسین ایڈووکیٹ،ضلعی صدر چنیوٹ سید علی رضا زیدی،سٹی صدر ملک فیضان ودیگرپارٹی ونگز نے عوامی جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ڈسٹرکٹ چنیوٹ کے صدر سید علی رضا زیدی، جھنگ سے تنویر موہل ٹوبہ ٹیک سنگھ سے چوہدری مظہر اقبال ،کاہلوں اور ڈسٹرکٹ فیصل آباد سے محمد اعجاز چوہدری وضلعی جنرل سیکرٹری رائے شاہجہان کھرل عوامی جلسہ عام میں شرکت کے لیے اپنے قافلوں کے ہمراہ چنیوٹ روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے عہدے داران ایم پی اے ایم این ایز کے امیدواران اپنے چیئرمین کا فقید المثال استقبال کریں گے ،جھمرہ سے سردار عثمان نواز باجوہ، پی پی 98 سے رانا فراز انیس نمبردار،این اے 100سدرہ سعید بندیشہ ایک بہت بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے چنیوٹ پہنچیں گے، پیپلز پارٹی کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کوآرڈینیٹر محمد طاہر شیخ کشمیری، رہنما و ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی آزاد جموں کشمیر، فیصل آباد چوہدری محمد خادم حسین و دیگر پارٹی تنظیموں کے عہدیداران شریک ہوں گے۔\378