چار سال میں فٹبال فیڈریشن کیالیکشن نہ ہونا بدقسمتی ہے،فواد حسن فواد

بدھ 24 جنوری 2024 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2024ء) نگران وفاقی وزیر بین الصوبا?ی رابطہ فواد حسن فواد نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ ہے،بدقسمتی سے چار سال میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کیالیکشن نہیں ہوسکے،فیفا نے ایک پاکستانی کو فٹبال نارملا?زیشن کمیٹی کا سربراہ بنایا ، جس نے پی الیکشن کروانے کی بجائے سیاست کی جس سے پاکستان میں فٹبال ڈویلپمنٹ کو دھچکا لگا ہے، کھیلوں میں انفراسٹکچر کو بہتر بنانا ہوگا۔

پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے تحت تین ٹیموں پر مشتمل خواتین فٹسال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا،کراچی کی ٹیم چترال کو چھ صفر اور کوئٹہ کو ایک صفر سے شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ ڈا?ریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو، نیشنل کمیشن فار ہیومن را?ٹس کی چی?رپرسن رابعہ جویری، پاکستان میں کینیڈا کی ہا?ی کمشنر سمیت شا?قین کی بڑی تعداد نے بھی ایونٹ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فواد حسن فواد نے میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے کہاپاکستان میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ ہے،بدقسمتی سے چار سال میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کیالیکشن نہیں ہوسکے،فیفا نے ایک پاکستانی کو فٹبال نارملا?زیشن کمیٹی کا سربراہ بنایا ، جس نے پی ایف ایف الیکشن کروانے کی بجائے سیاست کی جس سے پاکستان میں فٹبال ڈویلپمنٹ کو دھچکا لگا ہے،فیفا کے صدر کو وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے تمام صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا خواتین کو کھیلوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے،کھیلوں میں ہمارا ماضی شاندار رہا ہے،کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں میں انفراسٹکچر کو بہتر بنانا ہوگا۔۔