انتخابات،این اے 23مردان ۔III میں 11 امیدوار میدان میں آگئے

جمعرات 25 جنوری 2024 17:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2024ء) این اے 23مردان ۔III میں 11 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن میں 8 چھوٹی بڑی جماعتوں کے امیدوارروں کے علاوہ 3 آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔ اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق اس نشست پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی محمد خان ہیں ۔ طورو مردان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کلیم اللہ طورو جے یو آئی (ف) کے ٹکٹ سے اس نشست پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

این اے 23پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شعیب عالم خان کو اس مرتبہ بھی میدان میں اتارا گیا ہے جبکہ اے این پی کی جانب سے سابق ایم پی اے احمد خان بہادر امیدوار ہیں جماعت اسلامی سے عاقب اسماعیل اور مسلم لیگ (ن) کی طرف سے جلال خٹک امیدوار ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے عبد العظیم، امن ترقی پارٹی نے بشیر خان اور پاکستان شریعت پاٹی نے معزاللہ خان کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ شعیب خان اور زیر محمد آزاد حیثیت سے اس نشست پر قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ این اے 23 میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4لاکھ 61ہزار 602 ہوگئی ہے جن میں مردوں کے 2لاکھ 55ہزار185ووٹ اور خواتین کے ووٹوں کی تعداد 2لاکھ 6ہزار 417ہے۔ این اے 23کے لیے 317پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔