نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2024ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح نوشہرہ میں عام
انتخابات 2024 کی گہما گہمی زور و شور سے جاری ہے ۔نوشہرہ کے دو قومی حلقوں
این اے 33 اور
این اے 34 پر ٹوٹل 34 امیدواروار مد مقابل ہونگی جبکہ نوشہرہ کے 5 صوبائی حلقوں پر 72 امیدواروان میدان میں ہیں۔جس میں صوبائی
حلقہ پی کے 85 پر 14،پی کے 86 پر 9،پی کے 87 پر 17 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔
۔اسی طرح صوبائی
حلقہ پی کے 88 پر 13 جبکہ پی کے 89 پر 19 امیدواران کے مابین پڑے گا زور کا جوڑ پڑے گا۔نوشہرہ کے حلقہ
این اے 33 پر ٹوٹل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 319 ہے۔۔جس میں 146 مرد پولنگ اسٹیشن اور 131 خواتین شامل ہیں جبکہ 42 کمبائن پولنگ اسٹیشن ہے۔۔اسی طرح صوبائی
حلقہ پی کے 85 میں مرد پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 30،خواتین کی 29 اور کمبائن 4 پولنگ اسٹیشن ہے۔
(جاری ہے)
۔حلقہ پی کے 86 میں 56 مردوں کے پولنگ اسٹیشن، خواتین کے 48 جبکہ 13 کمبائن پولنگ اسٹیشن ہے۔۔پی کے 87 میں مرد پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 30،خواتین کی 28 جبکہ 19 کمبائن پولنگ اسٹیشن۔۔پی کے 88 میں مرد پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 30،خواتین کے 26 پولنگ اسٹیشن جبکہ 6 کمبائن پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔۔حلقہ
این اے 33 میں کل آبادی 750000 پر محیط ہے۔۔جس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 444342 ہے۔
۔جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 238365 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 205977 ہے۔۔اسی طرح حلقہ
این اے 34 پر ٹوٹل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 309 ہے جس میں 146 مرد پولنگ اسٹیشن اور 131 خواتین شامل ہیں جبکہ 30 کمبائن پولنگ اسٹیشن ہے۔۔جس میں صوبائی
حلقہ پی کے 85 میں مرد پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 29 اور خواتین پولنگ اسٹیشن کی تعداد 26 ہے۔۔پی کے 87 میں 37 مردوں کے پولنگ اسٹیشن، خواتین کے 36 جبکہ 14 کمبائن پولنگ اسٹیشن۔
۔پی کے 88 میں مرد پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 55 ،خواتین کی 49 جبکہ 12 کمبائن پولنگ اسٹیشن اور پی کے 89 میں مرد پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد 55،خواتین کے 48 پولنگ اسٹیشن جبکہ 10 کمبائن پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔۔حلقہ
این اے 34 میں آبادی 810000 پر محیط ہے جس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 452745 ہے۔جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 243820 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 208925 ہے۔
نوشہرہ کے دو قومی حلقوں اور پانچ صوبائی حلقوں میں سب سے پہلے بات کرتے ہیں قومی حلقوں کے حوالے سے نوشہرہ کا قومی حلقہ
این اے 33 پر
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے
پرویز خٹک، مسلم لیگ ن کے اختیار ولی خان،
جمعیت علماء اسلام ف حافظ اعجاز الحق، عوامی نیشنل پارٹی کے خان پرویز خان،
جماعت اسلامی کے عنایت الرحمن اور آزاد امیدوار شاہ احد اگر دیکھا جائے تو اس حلقے پر ٹاکرے کا مقابلہ ہوگا
مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی خان، پی ٹی آئی پی کے
پرویز خٹک اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خان پرویز خان اور حاجی عنایت الرحمان کے مابین، جبکہ دوسری جانب حلقہ
این اے 34 پر
جمعیت علما اسلام ف کے الحاج
پرویز خٹک ون،
پاکستان عام آدمی مومنٹ کا امیدوار اور سربراہ میجر جنرل ر سعد خٹک، پی ٹی آئی پی کے
ڈاکٹر عمران خٹک، آزاد امیدوار پیر زادہ نبی آمین، آزار امیدوار ذوالفقار علی،عوامی نیشنل پارٹی سے میاں بابر شاہ کاکا خیل، دیگر جماعتوں کے امیدواران بھی شامل ہیں، تاہم گزشتہ روز
این اے 34 پر عوامی رائے لی گئی تو یہاں پر مقابلہ دیکھنے کو ملے گا
پاکستان عام آدمی مومنٹ کے امیدوار سعد خٹک
،جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار الحاج
پرویز خٹک ون پی ٹی آئی پی کے ادرمیان
،ڈاکٹر عمران خٹک اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار میاں بابر شاہ کاکاخیل کے مابین، جیت کس کی مقدر بنے گی یہ ہوگا 8 فروری کو دوسری جانب نوشہرہ کے صوبائی
حلقہ پی کے 85 پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حامد خان،
مسلم لیگ ن کے امیدوار لیاقت ولی، پی ٹی آئی پی سے ابراہیم خٹک آزاد امیدوار زر عالم خان
،جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار مفتی حاکم علی حقانی اور آزاد امیدوار محمد آیاز امیر صاحب مد مقابل ہیں ،جبکہ
حلقہ پی کے 86 پر
مسلم لیگ ن کا پیر ذوالفقار باچا، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار مسعود عباس خٹک، پی ٹی آئی پی کے فرزند
پرویز خٹک اسمعیل خٹک،اور آزاد امیدوار ادریس خٹک سمیت دیگر پارٹیوں کے امیدواران شامل ہیں، اسی طرح نوشہرہ کا
حلقہ پی کے 87 پر قسمت آزمائی کررہے ہیں
جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار
پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک، پی ٹی آئی پی کے امیدوار
پرویز خٹک، آزاد امیدوار میاں خلیق الرحمان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدوار شامل ہیں، جس میں ٹاکرے کا مقابلہ ہونے جارہا ہے دو سگے بھائیوں کے درمیان ایک طرف ہوگا
جمعیت علماء اسلام ف سے لیاقت خٹک اور دوسری جانب ہوگا پی ٹی آئی پی سے
پرویز خٹک کون ہوگا کامیاب یہ فیصلہ کرینگے پی کے 87 کے عوام دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو مات دینے کے لیے بھر تیار کر رکھی ہے پلڑا ہوگا کس کا بھاری فیصلہ ہوگا 8 فروری کو، اسی طرح نوشہرہ کا اہم
حلقہ پی کے 88 اس
مسلم لیگ ن کا امیدوار ہوگا اختیار ولی خان میدان میں تو پی ٹی آئی پی سے ہوگا
پرویز خٹک، اسی طرح
جمعیت علماء اسلام ف سے
پرویز خٹک کا بھتیجا احد خٹک
،جماعت اسلامی کے
ڈاکٹر عطا اللہ اعوان تو ایسے میں آزاد امیدواران میں حاجی محمد الیاس اور میاں عمر کاکا خیل اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خان جمشید خان بھی انتخابی دنگل میں نکلا ہے ،اس حلقے پر اختیار ولی خان ، میاں عمر کاکاخیل اور احد خٹک سمیت سابق
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا مقابلہ کریں گے اور وہی ہو گا کامیاب جس نے کی ہو عوام کی خدمت ، اسی طرح نوشہرہ کا صوبائی
حلقہ پی کے 89 پر عوام نیشنل پارٹی کا امیدوار میاں افتخار حسین
،جمعیت علماء اسلام ف کے
ذوالفقار بھٹو،پاکستان عام آدمی مومنٹ کے میجر جنرل ر سعد خٹک،
پاکستان تحریک انصاف کے
ڈاکٹر عمران خٹک
>امیدوار بنے ہیں اور ہر کوئی اپنی کامیابی جلسے ،جلوس و کارنر میٹینگ کر رہے ہیں لیکن اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ 8فروری کے بعد انتخابی نتائج سے معلوم ہو جائے گا ۔