لاہور، این اے 124 میں تحریک لبیک متحرک، عوام نے حمایت کا اعلان کر دیا ، حاجی عرفان بھٹی میدان میں آگئے

جمعرات 25 جنوری 2024 21:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2024ء) حلقہ این اے 124 سے تحریک لبیک پاکستان سے حاجی عرفان بھٹی الیکشن میں مضبوط کینیڈیٹ ہیں عوامی سروے میں انکشافات سامنے آگئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اظہار خیال میں بتایا کہ مسلم لیگ ن کی حلقہ میں ناکامی کی بڑی وجہ ماضی میں کی جانے والی غلطیاں ہیں آفتاب علی نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار این اے 124 حاجی عرفان کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے رانا مبشر اقبال نے کاہنہ میں صاف پانی پروجیکٹ ،کھوکھا مارکیٹ ،واٹرفلٹریشن پلانٹ ،پلے گرائونڈ جیسے منصوبوں میں کرپشن کی ہے ندیم اشرف نے کہا کہ رانا مبشر اقبال نے بھاری رقوم بٹور کر سرکاری فنڈز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں لگائے ہیں عباس محمود نے کہا کہ کاہنہ میں ہمیشہ پیراشوٹر نازل کئے گئے ہیں جبکہ زاہد ،حسنین،اجمل علی ،باقرحسین اور دیگر نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار حاجی عرفان علی بھٹی علاقہ میں مضبوط کینیڈیٹ ہیں عوام ن لیگ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا اصل چہرہ جان چکی ہے الیکشن میں عوام اب تحریک لبیک کو سپورٹ کرے گی اور تحریک لبیک پاکستان ہی ملک میں مہنگائی سے عوام کو چھٹکارہ دلوائے گی ملک کو اب تحریک لبیک ہی بہتری کی طرف لیکر جائے گی ۔