سپریم کورٹ نے عمر اسلم کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-87 سے انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دے دی

جمعہ 26 جنوری 2024 15:52

سپریم کورٹ نے  عمر اسلم کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-87 سے انتخاب میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2024ء) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر اسلم کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-87 سے انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

جسٹس سیّد منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جمعہ کو یہاں عمر اسلم کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلہ کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر عمر اسلم کے وکیل بیرسٹر علی ظفر، مخالف فریق اور الیکشن کمیشن حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ تفصیلی دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر اسلم کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔