ٌ نوجوانوں کو یہاں دیکھ کر بہت خوش ہوں اور انکے لیڈربلاول بھٹو بھی جوان ہیں،چودھری اسلم گل

ہفتہ 27 جنوری 2024 21:45

پ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو یہاں دیکھ کر بہت خوش ہوں اور انکے لیڈربلاول بھٹو بھی جوان ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ ن کا نام لیے بغیر کہا کہ جن سے آپکی بات ہو گئی ہے وہ انہیں ذرا سکتے ہیں تو یہ لندن چلے جاتے ہیں۔یونین کونسل 228 عوامی کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پرمیاں مصباح الرحمن ،فائزہ ملک امجد حسین، عمران اٹھوال صداقت شیروانی ،الطاف بلوچ،میاں عتیق الرحمن ،چودھری مشرف جاوید، ملک سرور کھر،حنیف رامے اور دیگر بھی موجود تھے۔ اسلم گل نے کہا کہ لیڈر بھٹو اور آصف زرداری جیسے ہوتے ہیں جو عوام کے درمیان رہتے ہیں،کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پی پی 160سے امیدوار میاں مصباح الرحمن نے کہا کہ عوامی ںکالونی کی حالت دیکھ کر نہیں لگتا کہ یہاں سے پہلے کوئی عوام نمائندہ تھا،ہم آپ کو مالکانہ حقوق دلا کر دم لینگے۔

(جاری ہے)

فائزہ ملک نے کہا کہ حکومت بنے گی تو صرف بلاول بھٹو کی بنے گی۔پیپلز پارٹی کے منشور میں عوامی مسائل کا حل ہے۔پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور عوام کا چولی دامن کا ساتھ ہے،پیپلز پارٹی کی حکومت بنتے ہی عوامی کالونی کو مالکانہ حقوق دینگے۔ن لیگ نے پنجاب میں دودھ شہد کی جو نہریں بہائی ہیں سب کو نظر آ رھی ہیں۔مومن ایک سوراخ سے دو مرتبہ نہیں ڈستا۔ اہل لاہور بلاول بھٹو اور میاں مصباح کو کامیاب کرائیں۔ میاں عتیق نے کہا کہ عوامی کالونی کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دلوائے جائیں،8فروری کو این ای127سے بلاول بھٹو زرداری کو کامیاب کروائیں گے۔