ہم اپنے لوگوں کے درمیان رہ کر ان کی خدمت کرتے ہیں ، سید سلیم شاہ

اتوار 28 جنوری 2024 18:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2024ء) ایبٹ آباد کے حلقہ این اے 17 شیروان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوارسید سلیم شاہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوے سید سلیم شاہ نے کہا کہ تناول کی چار یونین کونسلز کے اتحاد سے ہم سیٹ جیت کر تناول کی محرومی ختم کرسکتے ہیں ۔ ہم اپنے لوگوں کے درمیان رہ کر ان کی خدمت کرتے ہیں ۔

تحریک انصاف جماعت نہیں کھچڑی بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

سید سلیم شاہ نے کہا کہ میں نے الیکشن ہارنے کے باوجود لوگوں کی خدمت کی اور اپنے وعدوں کی تکمیل کی ۔ نوجوانوں کو کھیل کے میدان بنا کر دیں گے اور روزگار فراہم کریں گے ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے افتخار تنولی ایڈووکیٹ نےکہا کہ باقی امیدوار آکر مسائل پر بات کرتے ہیں ۔مگر حل کی طرف نہیں جاتے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین پرامن اور اپنے کارکنوں کے محافظ ہیں۔ شیروان میں روڈ اور ہسپتال قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے دور کی نشانیاں ہیں۔