پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سرگودھا سمیت ملک بھر سے کامیابی حاصل کریں گے ، تسنیم احمد قریشی

پیر 29 جنوری 2024 16:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سرگودھا سمیت ملک بھر سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سرگودھا کے پیٹر حلقہ این اے 84 سے امیدوار تسنیم احمد قریشی، حلقہ پی پی 75اور 76 سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی جاوید کمبوہ اور مہر محمد یار لک نے انتخابی مہم کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے۔پیپلز پارٹی کل بھی ایک حقیقت تھی اور آج بھی ایک حقیقت ہے جوعوامی فلاح و بہبود کےلئے کام کررہی ہے۔