وعدہ کرتا ہوں ایک سال میں تمام ترقیاتی کام مکمل کروادئیے جائے گے ،حاجی علی حسن ذرداری

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 30 جنوری 2024 16:40

نوابشاہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 جنوری 2024ء ) پاکستان پیپلز پارٹی رہنماء سابق ایم پی اور پی ایس 76 کے پی پی پی  امیدوار حاجی علی حسن ذرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 207 سے سابق صدر آصف علی ذرداری اور پی ایس 37 سے چوہدری جاوید اقبال آرائیں کی بھرپور الیکشن کمپین کے حوالے سے نوابشاہ شہر کے گنجان آباد علاقے ایسرپورہ میں نوید اکرم قریشی کی رہائشگاہ پر آمد جہاں الیکشن کے حوالے سے نوید اکرم قریشی کیجانب سے پروقار کارنر میٹگ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر حاجی علی حسن ذرداری نے کہا کہ اردو اسپیکنگ ہمارے بھائی ہیں میں نے ہمیشہ اردو اسپیکنگ لوگوں کو اہمیت دی ہے اور دیتا رہونگا اور کہا کہ عام انتخابات 2024 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو تیر کے نشان پر ٹھپہ لگا کر بھرپور کامیاب کرائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نوید اکرم قریشی نے حال ہی میں مسلم لیگ ن چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی ہے،