عمران خان نے گھنائونی سازش کرکے قومی سلامتی کو داوٴ پر لگا یا،نواز شریف
اقتدار جاتا دیکھ کربانی پی ٹی آئی نے پاکستان پر حملہ کر دیا ان کا کردار بہت افسوس ناک تھا، قائد ن لیگ کاہارون آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب
فیصل علوی منگل 30 جنوری 2024 17:16
(جاری ہے)
ہم نے اس ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کیا تھا نواز شریف اسی لیے آپ کے سامنے سرخرو ہو کر کھڑا ہے۔
کسانوں سے پوچھو ہمارے دور میں ٹریکٹر کتنے کا تھا اور آج کتنے کا ملتا ہے۔ مجھے نااہل کیا گیا لیکن آج سرخرو ہوکر عوام کے سامنے کھڑا ہوں۔موٹر سائیکل والو کار والو بس والو ٹرک والو نواز شریف کے دور میں تو پٹرول 60 روپے لیٹر تھا اورآج 260 روپے لیٹرسے زیادہ ہے ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آج آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے دور میں ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہوچکا تھا، کیا نواز شریف یاد آتا ہے، ثاقب نثار بتاو¿ جس کو عالمی دنیا کرپٹ ترین کہہ رہی ہے اس کو تم نے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ کیوں دیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے خود پر ظلم برداشت کیے، زخم سہنے کے باوجود پاکستان پر زخم نہیں لگنے دیا۔سابق حکمران دوسرے ملکوں سے مانگتے پھرتے رہے انہوں نے پھر ملک کو بھیک مانگنے پر لگادیا، ہم ایٹمی دھماکے کرتے اور یہ شہدا کے مجسمے جلاتے اور ان کی بے حرمتی کرتے ہیں، مجھے جیل میں کیوں ڈالا، جن ججز نے مجھے جیل ڈالا اور آج وہ مستعفی ہوکر گھر جارہے ہیں، انہیں پتہ ہے ان کے کرتوت برے ہیں، چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف ایک اور درخواست دائرکردی
-
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا، وزیراعلی سندھ
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کامیئو ہسپتال کی چلڈرن ایمرجنسی کا دورہ
-
پنجاب میں نان 20 ،روٹی 15 روپے کی فروخت ہو رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
ہائیکورٹ نے کم عمرلڑکیوں کا نکاح رجسٹرکرنے پر نکاح خواں اور نکاح رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا
-
زمین سے ٹکرانے والا طاقتور جیو میگنیٹک طوفان پوری دنیا میں بجلی کی بندش کا باعث بن سکتا ہے.امریکی ادارے کی وارننگ
-
پی آئی اے کا کراچی سے بھی حج آپریشن کا آغاز
-
پاکستانی معیشت بدستور خطرات کا شکار ہے، آئی ایم ایف
-
جرمن سکیورٹی اداروں کی سخت گیر اسلام پسندوں پر کڑی نظر، وزیر داخلہ
-
آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالب علموں کا فسلطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی کیمپ جاری
-
اسرائیل نے ممکنہ طور پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی، امریکہ
-
عدالت عظمیٰ کاوفاقی حکومت کو دو ہفتے میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی قائم کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.