صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کا ٹراما سینٹر کوئٹہ سول ہسپتال کا دورہ،زخمیوں کی عیادت کی

منگل 30 جنوری 2024 17:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2024ء) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کا ٹراما سینٹر کوئٹہ سول ہسپتال کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران کاسی ، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیزئی ، آر ایم او ڈاکٹر آمنہ ، انچارج فارماسسٹ ڈاکٹر سید حضرت آغا اور دیگر معاونین موجود تھے۔صوبائی وزیرنے مچھ اورکولپورمیں فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی اورزخمیوں کوعلاج معالجے کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایم ڈی ٹراما سینٹر اور طبی عملے کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے واقعہ میں شہیدہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔