آزاد امیدواروں کی ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست امیدواروں کے حق میں دستبرداری کا اعلان

بدھ 31 جنوری 2024 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2024ء) سینئر ڈپٹی کنوینر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان و حق پرست امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-244 ڈاکٹر محمد فاروق ستار سے این اے 244 کے مرکزی الیکشن آفس میں آزاد امیدواروں کی ملاقات آزاد امیدوار این اے 247 محمد علی مری، آزاد امیدوار پی ایس 117/123 فیضان حسین، اور حلقہ پی ایس 116 سے مزمل ممتاز، محمد بلال، شہزاد احمد اور محسن الحق نے ملاقات کی اور اپنے اپنے حلقوں سے ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست امیدواروں کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

آزاد امیدواروں نے یہ اعلان ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے تمام آزاد امیدواروں کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور دستبرداری کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انچارج این کمیٹی شکیل احمد اراکینِ سی او سی اور ٹاؤن کے زمہ داران و کارکنان موجود تھے۔