جمعیت علما پاکستان کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نامزد امیدواران پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حق میں دستبردار ہوگئے

بدھ 31 جنوری 2024 21:05

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2024ء) جمعیت علما پاکستان کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نامزد امیدواران پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حق میں دستبردار ہوگئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے 261 قلات مستونگ کم سوراب کے امیدوار نواب ثنا اللہ خان زہری کے حق میں جمعیت علمائے پاکستان کے مولوی محمد عیسی پندرانی جبکہ پی بی 36 قلات سے امیدوار مولانا محمد یونس لہڑی پی پی کے امیدوار سردار زادہ نعیم جان دہوار کے حق میں دستبردار ہوگئے سابق وزیراعلی بلوچستان و پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نواب ثنا اللہ خان زہری سے جمعیت علما ء پاکستان کے رہنماء و امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 261 مولوی محمد عیسی پندرانی و دیگر نے ملاقات کی سیاسی گفتگو کی اس موقع پر مولوی محمد عیسی پندرانی نے نواب ثنا اللہ خان زہری کے حق میں دستبردار ہوگئے جبکہ جے یو پی کے مولانا محمد یونس لہڑی پی بی 36 کے نامزد امیدوار مولانا محمد یونس لہڑی نے بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار پی بی 36 سردار زادہ نعیم جان دہوار کے حق میں دستبردار ہوگئے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما سردار شکیل جان دہوار نوابزادہ میر شعیب جان زہری و دیگر بھی موجود تھے۔