لاہورہائیکورٹ ، محمد خان بھٹی کو سیکورٹی فراہمی کی درخواست پر وفاق ،پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب پولیس، سپرنٹنڈنٹ جیل گوجرانولہ و د یگرسےجواب طلب

بدھ 31 جنوری 2024 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نیمحمد خان بھٹی کو سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت،پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب پولیس، سپرنٹنڈنٹ جیل گوجرانولہ و دیگران سے 2 فروری کو جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

محمد خان بھٹی کی اہلیہ کوثر پروین کی درخواست گزار کے وکیل عرفان محمود رانجھا نے موقف اپنایا کہ محمد خان بھٹی کو جیل سے باہر قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے، انتخاب عمل کا حصہ بننے پر مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے، این اے 69 منڈی بہاوالدین سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا دبائو ڈالا جا رہا ہے، استدعا ہے کہ جیل سے عدالت تک خصوصی سیکورٹی فراہم کی جائے۔