سرگودہا میں ارائیں برادری کا این اے 84 میں تسنیم احمد قریشی،پی پی 75 میں جاوید کمبوہ ایڈووکیٹ اور پی پی 76اشرف برہان کی حمایت کا اعلان

جمعہ 2 فروری 2024 12:49

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2024ء) سرگودہا میں آرائیں برادری کے رہنما میاں عمر نے حالیہ الیکشن میں سرگودہا شہر سے این اے 84 میں تسنیم احمد قریشی،پی پی 75 میں جاوید کمبوہ ایڈووکیٹ اور پی پی 76اشرف برہان کی حمایت کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ارائیں برادری کے روح رواں میاں عمر نے برادری کے منعقدہ اجلاس سے اپنے خطاب میں کہاکہ ارائیں برادری نے ہمیشہ سرگودہا کی سیاست میں گیم چینجرکا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن نے آرائیں برادری سے ہٹ کر صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا تھا جس کا براداری نے متحد ہوکراعجاز کاہلوں کی جیت کی صورت میں یہ ثابت کیا تھا کہ سرگودہا آرائیوں سے محبت کر نے والوں کا شہرہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ الیکشن میں بھی تمام برادری متحد ہوکر ہے پیپلز پارٹی کے امیدواران تسنیم احمد قریشی،جاوید کمبوہ ایڈووکیٹ اور آزاد امیدوار اشرف برہان کی حمایت کریں گے۔