ٹنڈومحمدخان ،پاکستان پیپلز پارٹی برسر اقتدار آ کر ملک کی تقدیر بدل دے گی، نوید قمر

جمعہ 2 فروری 2024 17:55

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2024ء) سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر نے کہا کہ 8 فروری کو ملک کی عوام کا ووٹ مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، پاکستان پیپلز پارٹی برسر اقتدار ا ٓ کر ملک کی تقدیر بدل دے گی، ملک کی باشعور عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے محبت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیزن فورم کی جانب سے ساٹھی محلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے حلقہ این اے 221 ٹنڈومحمدخان کے نامزد امیدوار سید نوید قمر اور پی ایس 66 کے امیدوار سید اعجاز شاہ بخاری نے کہا کہ عوام کی جانب سے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے عوامی اجتماعات و کارنرز میٹنگز میں عوام کی بے انتہا شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے دلو ں پر راج کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ 8 فر وری کوعوام پیپلزپارٹی کے نامزد امید واروں کو ووٹ کی طاقت سے کامیاب کروائے گی، 8 فر وری کو کامیاب ہوکر بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کر یں گے، بلاول بھٹوزرداری کوملک کا وزیراعظم بنا کر خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد پیپلز پارٹی ملک کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گی ۔تقریب سے پیر معصوم جان سرہندی ،پیر عاقب جان سرہندی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔