فروری کے بعد ملک میں ایم این ایزاورایم پی ایز کی منڈیاں لگنے والی ہے ، امیر حیدر خان ہوتی

جمعہ 2 فروری 2024 22:48

شیرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2024ء) سابق وزیراعلی خیبر پختو نخوا اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ 8فروری کے بعد ملک میں ایم این ایزاورایم پی ایز کی منڈیاں لگنے والی ہے ،ایم این ایز کے لئے پنجاب اور سندھ سے سوداگر آئیں گے جبکہ ایم پی ایز کے لئے صوبہ کو 900 ارب کامقروض بنانے والا نوشہرہ سے آئیگا، ان منڈیوں میں آزاد امیدوارگاجر مولیوں کی طرح بکیں گے ،ہم پنجاب کی ترقی کے خلاف نہیں لیکن صوبہ خیبرپختونخوا کے وسائل اور امن وامان کے قیام پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، صوبہ خیبرپختونخوا کو ایک بار پھر دہشت گردی کی بھینٹ چڑھانے کی کوششیں ہورہی ہے اے این پی صوبہ میں امن چاہتی ہے امن کے لئے اے این پی نے اپنے دور میں سینکڑوں جانوں کے نذرانے پیش کرکے امن قائم کیا تھا باجوہ کودھوکہ دینے والے کو پرویزخٹک نے دھوکہ دے کرحساب برابر کر دیا تحریک انصاف نے بھرے خزانہ کو خالی کر لیا جبکہ صوبہ میں ترقی نام کا نام ونشان تک نہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاتھیان میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب میں کیا جلسہ سے این اے 21 کے امیدوار احمد علی خان، پی کی61 کے امیدوار جمال ناصرخان، فاروق اکرم خان ،عمران ماندوری، اختراقبال یوسفزئی، حاجی عبدالحلیم صافی،ناصربہادر خان، منتظرصافی اورحاجی حیات اللہ محمد زئی نے بھی خطاب کیا انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ میں حکومت بنانے کے بعد ایم پی ایز پر ترقیاتی فنڈز بند کرکے غریب طلبا پر تعلیم کے دروازے کھولیں گے اوران کی تمام فیسیں حکومت اداکرے گی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 10سال تک اپنی جیبیں بھریں ہے جبکہ صوبہ کو 900ارب روپیکامقروض بنادیاانہوں نے کہا کہ میں نے صوبہ خیبر پختونخوا کو اپناشناخت دیا اور مرکز سے اپناحق لے کے دیاجبکہ پرویزخٹک اور محمودخان نے صوبہ کے وسائل کوایک دفعہ پھر مرکز کے حوالے کیا ہم مرکز سے اپنے تمام وسائل اور بقایاجات واپس لے کے رہیں گیانہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آپ آزاد ممبران کی بجائے اے این پی کے نظریاتی امیدواروں کو کامیاب کرائیں تاکہ صوبہ میں ایک مضبوط حکومت بنے اورصوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے