بدین میں پیپلزپارٹی، جی ڈی ای، جی یو آئی، عوامی تحریک، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور دیگر پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم تیز

جمعہ 2 فروری 2024 22:25

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2024ء) پیپلزپارٹی، جی ڈی ای، جی یو آئی، عوامی تحریک، جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور پاکستان رائے حق پارٹی کے علاوہ آزاد امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم تیز کردیا ہے بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کے دورہ بدین کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بڑی انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔ جی ڈی ای رہنما سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا, پی ایس 70 ٹنڈوباگو کے جی ڈی ای امیدوار بئریسٹر حسنین مرزا اور این ای 222 کے جی ڈی ای امیدوار میر حسنین بخش تالپور کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں خلیفو قاسم, ملکانی, پنگرپو اور حیات خاصخیلی میں بڑے پاور شو ہزاروں کی تعداد میں جی ڈی اے مرزا گروپ کے کارکنوں کے علاوہ فنکشنل لیگ کے مریدوں اور حمایتیوں نے شرکت کی .

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا حلقہ میں جی ڈی اے امیدواروں حسنین مرزا اور میر حسین بخش ٹالپور کے ہمراہ انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا میری جنگ عوام اور سندھ مخالف طاقتوں سے ہے میں نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی اقتدار اور وزارت کو اصول حق اور سچ کی خاطر چھوڑ دیا . اب بھی عوام کی مدد سے کریپشن منشیات اور قبضہ مافیا کو بے نقاب کر کے عوام کی طاقت اور مدد سے شکست دیں گے .

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ایک طرف زرداری لیگ کا حرام کا پیسہ منشیات کی کمائی سردار میر پیر ارباب اور وڈیرے اور میرے ساتھ بدین کا غیرت مند عوام اور مجھے اپنی عوام پر فخر ہے انہوں نے ہمیشہ مرزا خاندان پر اعتماد کیا اور ہم نے بھی ہر مشکل وقت میں عوام کی مدد کے لئے اپنی حیثیت کے مطابق خدمات سرانجام دیں . اس موقع پر جی ڈی اے کے امیدواروں حسنین مرزا اور میر حسین بخش ٹالپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈوباگو کے عوام ان چہروں کو بہت اچھی طرح پہچانتے ہیں جنہوں نے اپنی زمین باغات بگلے اور جائیداد کو بچانے کے لئے ایل بی او ڈی پران میں شگاف ڈال کر ٹنڈوباگو کے ہزاروں افراد کو ڈبو کر نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا اور ان کی ہزاروں ایکڑ اراضی پر کاشت فصلوں کو تباہ کر کے رکھ دیا .

ان ظالموں نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ہزاروں افراد کو دربدر کیا اور آج ووٹ لے خود یہ لوگ دربدر مارے مارے پھر رہے ہیں . انہوں نے کہا 8 فروری کو ٹنڈو باگو کے عوام اپنے پر ہونے والے ایک ایک ظلم سیلاب کی تباہی متاثرین پر مقدمات اور تشدد کرنے کا حساب لیں گے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی این ای 222 کے امیدوار سابق ایم این ای میر غلام علی تالپور اور پی ایس 70 کے امیدوار ارباب امیر امان اللہ کی جانب سے بھی ٹندوباگو شھر کے مختلف علاقون مین کارنر میٹنگز کا سلسلا جاری ہے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما اور کارکنوں کے ہمراہ انتخابی مہم کو تیز کرتے ہوئے اپنی کامیابی کے لیے عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں .

عوامی تحریک کے امیدوار ایڈووکیٹ فاضل زئنور کی جانب سے کل واٹائی موری سے ریلی کی صورت میں ٹنڈوباگو پنگریو اور دیگر دیہاتون مین پاور شو کرنے کا اعلان کیا گیا ہے . جبکہ تحریک انصاف ، جی یو آئی, جماعت اسلامی اور پاکستان رائے حق پارٹی کے امیدوار بھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔