8 فروری اے این پی کی کامیابی کا دن ہے، ایمل ولی خان

ہفتہ 3 فروری 2024 22:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے صوبائی صدر حلقہ این اے 25 چارسدہ سے امیدوار ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ 8 فروری اے این پی کی کامیابی کا دن ہے۔ ہفتہ کو اتمانزئی چارسدہ میں انتحابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے بھی اے این پی سے بے وفائی کی پھر کبھی بھی کامیابی کا منہ نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پختون قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ باچاخان بابا اور خان عبدالولی خان کی سوچ و فکر کا بھر پور ساتھ دیں گے، اے این پی نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں صوبے کو معاشی استحکام دینے سمیت ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جبکہ تعلیم و صحت کے شعبے میں بھی انقلابی اقدامات اٹھائے تھے، اے این پی بر سراقتدار آکر 18 ویں آئینی ترمیم پر عمل دارآمد یقینی بنانے کیلئے بھر پور کوشش کرے گی۔