الیکشن میں کامیاب ہو کر سکھر کے عوام کی دن رات خدمت کروں گا،آفتاب احمد خان کلوڑ

ہفتہ 3 فروری 2024 22:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2024ء) سکھر کے این اے 200 کے آزاد امیدوار آفتاب احمد خان کلوڑ الیکشن مہم دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں الیکشن میں کامیاب ہو کر سکھر کے عوام کی بے لوث اور دن رات خدمت کروں گا میرا منشور ہے کہ سکھر شہر کے دیرینہ مسائل پینے کے صاف پانی کے ہر محلے علاقے میں پلانٹ لگایا جائے گا ساتھ ساتھ ڈرینیج کا سسٹم کو بہتر کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مجھے سیاست کرنے کا کوئی بھی شوق نہیں لیکن میں سکھر کے عوام کا درد اپنا درد سمجھ کر این اے 200 پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہا ہوں اور الیکشن مہم دوران عوام سے اچھا رسپانس مل رہا ہے عوام آٹھ فروری پر اپنا ووٹ دے کر کامیاب کرے گا انہوں کہا کہ میئر سکھر اس کے بھائی سابق ایم این اے نے سکھر کے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے سکھر شہر میں تقریباً مختلف علاقوں میں گزشتہ ٹائم پیرڈ میں میئر سکھر نے اٹھتالیس واٹر پلانٹ کا افتتاح کیا تھا لیکن چند دنوں میں تمام واٹر پلانٹ خراب ہوگئے تھے جس میں ایک یا دو چل رہے ہیں باقی ناکارہ ہوگئے ہیں اور گھنٹہ گھر پرانہ سکھر نیوپنڈ قریشی گوٹھ بچل شاہ واریتڑ بھوسالائین مائیکرو کالونی وسپور محلا سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ بارشوں کشتیاں چل رہی تھی لیکن میئر سکھر ڈیزل نہ ہونے کا عذر دے کر شہریوں کو ڈبا کر رکھا تھا سابق ایم این اے ٹھیکہ ہو یا نوکریوں اپنے چہیتے لوگوں کو دے نوازا تھا بقیہ عوام سے سوتیلی ماں جیسا سلوک اختیار کیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ سکھر کے لئے ایک ہی سیاسی گھرانہ شاہ ہاؤس کام کر رہا ہے اس کو ہی عوام کا فکر ہے مگر اور کسی کو شہریوں کا کوئی بھی فکر نہیں ہے انشائ اللہ الیکشن جیت کر عوام کے بیچ میں رہ کر خدمت کروں گا این اے 200 کے آزاد امیدوار آفتاب احمد خان کلوڑ نے کہا کہ میرا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے ہے اور مجھے شہیدوں کی پارٹی کا جیالا ہونے پر فخر ہے جیسے ہمارے شہیدوں عوام کے بیچ میں رہ کر خدمت کی میں بھی اس ہی طرح خدمت کرنے کے لئے کوشاں ہوں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو اس الیکشن میں ٹکٹ دینے کی التجہ کی تھی لیکن مجھے آسرا دیا کہ آئندہ الیکشن میں دیا جائے گا ابھی بھی الیکشن جیت کر پیپلز پارٹی کا حصہ رہوں گا الیکشن مہم تیزی سے شروع کی ہے عوام مجھے ووٹ دینے کا یقین دلا رہا ہے انشائ اللہ کامیاب ہو کر عوام کی دن رات خدمت کروں.