مجلس وحدت المسلمین پاکستان حیدرآباد نے تحریک انصاف کے حیدرآباد کے انتخابی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا

ہفتہ 3 فروری 2024 21:35

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2024ء) مجلس وحدت المسلمین پاکستان حیدرآباد نے تحریک انصاف کے حیدرآباد کے انتخابی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے رہنما اور این اے 219 کے امیدوار سید وقار حسین زیدی نے ہفتے کو پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 219 کے امیدوار ڈاکٹر مستنصر باللہ اور این اے 220 کے امیدوار فیصل مغل ایڈوکیٹ کے ساتھ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کی، سید وقاربزیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلممین حیدرآباد نے قائد وحدت علامہ ناصر جعفری کی ہدایت پر میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کرتے ہوئے ان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر مستنصر باللہ نے کہا کہ ہم مجلس وحدت المسلمین کی قیادت کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا، انبشا اللہ 8 فروری ہماری کامیابی کا دن ثابت ہو گا۔