بارش نے لیاری کے ترقیاتی منصوبوں کا میک اپ اتار دیا ہے، مولانا نورالحق

الیکشن مہم کے لئے کروڑوں کے جھنڈے اور بینرز لگانے والوں نے لیاری کو نکاسی آب کا کوئی مثر نظام نہیں دیا،مفتی محمد اقبال بلوچ

اتوار 4 فروری 2024 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2024ء) جمعیت علما اسلام ضلع جنوبی کراچی کے امیر اور این اے 239 لیاری سے نامزد امیدوار شیخ الحدیث مولانا نور الحق نے کہا ہے کہ بارش نے ترقیاتی منصوبوں کا میک اپ اتار دیا ہے،لیاری کو پیرس بنانے کے دعویداروں نے اسے عطا آباد جھیل میں تبدیل کر دیا،لیاری میں اب کشتی سروس شروع کرنے کی ضرورت محسوس ہونے لگی،الیکشن مہم کیلیے کروڑوں کے جھنڈے اور بینرز لگانے والی 15سال سے برسر اقتدار پارٹی نے لیاری کو نکاسی آب کا کوئی مثر نظام نہیں دیا،وہ بارش کے دوران لیاری کے مختلف مقامات پر پریشان حال شہریوں کی خدمت میں مصروف جے یو آئی اور انصار الاسلام کے کارکنان سے گفتگو اور سنگولین میں ڈاکٹر نور محمد کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ، شاہ بیگ میں نیازی برادری اور آگرہ تاج میں سوات برادری کی جانب کارنر میٹنگز سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر مفتی محمد اقبال بلوچ ، مولانا جبران بلوچ ملازئی، ممولانا نصیراللہ چغرزئی، حاجی شاہ ولی، حاجی محمود خلجی، حاجی شوکت علی راجپوت ، عبد الحق مخلص، قاری محمد رمضان سومرو،،سرفرازخان، محمد علی بلوچ ، خلیل احمد بلوچ، عبدالحفیظ خان، محمد سمیر بلوچ،مولانا سلیم جان، مفتی محمد یونس ،مولانا مدثر،سمیع جدون ، انجنئیر رشید عالم ، مولانا نقیب احمد ،مولانا میرولی ، مشر نظام الدین،مولانا قاسم، مولانا ہارون،مولانا داد حافظ عبدالحمید کوہستانی، قاری عبد القادر سمیت متعدد ارکان اور اہل علاقہ کثیر تعداد میں شریک تھے، مولانا نورالحق نے مزید کہا کہ آج لیاری کی سڑکیں گندے تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،لیاری کے باشعور عوام ووٹ کے ذریعے لیاری کے سابقہ نمائندوں اور پارٹیوں کا احتساب کریں، بینرز جھنڈوں کے بھرمار اور مہنگی ترین الیکشن کمپین سے متاثر ہونے کے بجائے اپنا قیمتی ووٹ صرف کتاب کے حق میں استعمال کریں تاکہ آئندہ بارشوں میں پریشان ہونے کی بجائے موسم سے لطف اندوز ہوسکے اور بارش زحمت کی بجائے رحمت بنے۔