ژوب میںاربوں روپے کے منصوبے گراؤنڈ پر نہیں ،کاغذوں تک محدود ہیں،مولانا سمیع الدین حریفال

30 سالوں میں نہ ہسپتال کی حالت زار بدلی ،نہ عوام کی تقدیر ،کرپشن کمیشن کے ریکارڈ توڑ دیئے گئے

اتوار 4 فروری 2024 21:05

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2024ء) کلی اپوزئی کے زیر اہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک بڑے اجتماع سے جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 251 مولانا سمیع الدین حریفال حلقہ پی بی ٹو کے نامزد امیدوار حاجی فضل قادر مندوخیل انجینئر محمد اسلم مندوخیل شمک لالا اپوزئی حلقہ امیر مولانا خلیل مندوخیل حاجی خان ولی ناصر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ظفر اللہ مردانزئی عدنان شالیزئی فضل تکئی وال اقلیتی برادری سے سلیم ودیگر خطاب کررہے ہیں جبکہ اسٹیج کے فرائض عبد الغفار اپوزئی نے سر انجام دے اور اپوزئی نوجوانان کمیٹی کے رہنما حاجی عبداللہ شاہ اپوزئی نے مہمانوں کے خدمت اور پاور شو جلسے کی کامیابی میں ایک اہم کردار رہا تقریب سے مقررین نے کہا کہ سابقہ نمائندوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں کیا بلکہ عوام کی ووٹ کے بل بوتے پر وزارت کے مزے اور شہر سے باہر آرام دہ زندگی گزارتے تھے جبکہ پانچ سال بعد عوام کا خیال آیا ایک بار پھر عوام سے ووٹ مانگنے جھوٹے وعدے کررہے ہیں لیکن اس دفعہ عوام کو ورغلایا نہیں بلکہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں آزمائیں ہوئے لوگوں دوبارا موقع نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ ژوب میں اربوں روپے منصوبے گراؤنڈ پر نہیں بلکہ کاغذوں تک محدود ہے 30 سالوں میں نہ ہسپتال کی حالت زار بدلی اور نہ عوام کی تقدیر بدلی جبکہ کرپشن کمیشن کے ریکارڈ توڑ دیئے سرکاری ملازمتیں میرٹ کے بجائے بلیک میں فروخت ہورہی تھی اور ٹھیکے اپنے من پسند افراد کو بیس پرسنٹ پر دئیے جاتے تھے کرپشن کمیشن کے باعث تمام ترقیاتی منصوبے ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر خدمت کا موقع ملا تو سب سے پہلے سول ہسپتال کو ایک جدید خطوط پر استوار کرینگے اور تعلیمی اداروں میں بہتر اصلاحات لائینگے اور زراعی شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی ژوب کے لئے بڑے منصوبے اور روڈوں کا جال بچھا دیا جائے گا سرکاری ملازمتیں میرٹ پر دیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ اس دفعہ جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اور مخالفین کو ایک مثالی شکست دینگے۔