ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کا خیبر پختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کا نوٹس ،متعدد امیدواروں کو وارننگ نوٹسز جار ی

پیر 5 فروری 2024 20:43

) اسلام آباد(آن لائن) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں ، عام انتخابات کے موقع پر خیبر پختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کا نوٹس لے کر متعدد امیدواروں کو وارننگ نوٹسز جاری کردئیے گئے ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چئیرمین تحصیل کونسل صوابی عطائ اللہ کو نوٹس جاری کر کی5 فروری کو دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے ۔

محکمہ لائیوسٹاک اور محکمہ زراعت، ضلع ٹانک کے حکام، کو اہلکاران مختیارخان اور عبدالقیوم پرکڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ۔اسی طرح چئیرمین تحصیل کونال سرائے نورنگ لکی مروت کو 5 فروری کو طلب کیا گیا۔این اے 41 لکی مروت عثمان سیف اللہ کو 12 فروری کو طلب کیا گیا ۔چئیرمین تحصیل کونسل شمالی وزیرستان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 101 بنوں سیامیدوار پیر واجد علی شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پی کے 102 مسلم لیگ ن سے امیدوار میاں سمیع اللہ شاہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔پی کے 99 مسلم لیگ ن کے امیدوار غنی رحمان کو 6 فروری کو طلب کیا گیا ہے ۔چئیرمین نیبرہڈ کونسل عارف خان کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔چئرمین ویلیج کونسل مردو خیل شاہ آیاز اللہ کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ چئیرمین ویلیج کونسل پائی ٹانک محمد سلیمان اورچئیرمین نیبرہڈ کونسل ٹاٹر ٹانک پر فی کس 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔صوبہ بھر میں انتخابی مہم کی مانیٹرنگ کا مربوط نظام بھرپور طریقے سے فعال ہے۔