!پارلیمانی سیاست کے نام پر پہلے بھی ہمارے شہیدوں کے خون اور ہمارے لاپتہ افراد کے لواحقین کے آنسوئوں کا سودا ہوتا رہا ہے، نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی

پیر 5 فروری 2024 22:35

ذ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2024ء) شہید نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے بلوچوں کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پارلیمانی سیاست کے نام پر پہلے بھی ہمارے شہیدوں کے خون اور ہمارے لاپتہ افراد کے لواحقین کے آنسوئوں کا سودا ہوتا رہا ہے، اور اب بھی اپنے ذاتی مفادات کے حصول کو قوم پرستی کے لبادے میں اوڑھنے اور اسٹیبلشمنٹ کی بلوچ کش پالیسیوں کو تقویت دینے کی ممکنہ کوششیں جاری ہیں، اور بدقسمتی سے ہماری مائیں بہنوں کے آنسوئوں کے سوداگروں میں میرے بھتیجے شازین، گہرام ، چاکر پیش پیش ہیں، جنہیں مجھے اپنا بھتیجا کہتے ہوئے بھی شرم محسوس ہورہی ہے، اپنا بینک بیلنس و ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے تینوں بوٹ چاٹ بھائیوں، شازین، گہرام، اور چاکر نے شہید نواب اکبر بگٹی کے نام پر ووٹ لیکر اپنے بینک بیلنس میں اضافہ، اور ذاتی مفادات کی تکمیل کے سوا کچھ نہیں کیا ہے،اس کے علاوہ بلوچستان کے نام نہاد پارلیمینٹیرین کی کارکردگی بھی میرے بلوچوں کے سامنے ہیں، ان نام نہاد پارلیمانی سیاست کرنے والوں نے اپنی بے شرمی کی انتہا کو چھوتے ہوئے بلوچ قوم کی آہ و بکا اور کاز کو یکسر پس پشت ڈال دیا ہے، بلوچ قوم ان صادق و جعفر کے کرداروں سے بخوبی واقف ہیں۔

(جاری ہے)

نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے تمام بلوچوں سے اپیل کی ہے کہ تینوں بوٹ چاٹ بھائیوں کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے نام نہاد قوم پرستی کے دعویداروں کے اصلی چہروں کو پہچان کر الیکشنز سے مکمل بائیکاٹ کریں۔ 05-02-24/--279 #h# eمچ میں سیکورٹی فورسز کے دلیرانہ آپریشن کے نتیجہ میں مارے گئے دہشتگردوں کے لواحقین نے تحریری طور پر تسلیم کیا ہے کہ مچ میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے ،جان اچکزئی #/h# ٴْکوئٹہ (آن لائن) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مچ میں سیکورٹی فورسز کے دلیرانہ آپریشن کے نتیجہ میں مارے گئے دہشتگردوں کے لواحقین نے تحریری طور پر تسلیم کیا ہے کہ مچ میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے بی اہل اے کے ارکان تھے اور وہ دہشتگردوں کی کارروائیوں میں شریک تھے دنیا بھر میں دہشتگردوں کی لاشیں ان کے ورثا کے حوالے نہیں کی جاتیں لیکن ریاست اپنے گمراہ بچوں کا بھی خیال رکھتی ہے گو کہ ورثا نے یقین دلایا ہے کہ ان کی نماز جنازہ میں کوئی دہشتگرد شریک نہیں ہوگا. نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے آپریشن اور ان کی سازشوں کا بھانڈا پھوٹنے سے بوکھلا گئے ہیں ان کے بھارتی آقاں کی جانب سے سازشوں کا جال بے نقاب ہونے سے ان کا خونی کھیل ساری دنیا کے علم میں آچکا ہے اس سارے گندے کھیل کی ماسٹر مائینڈ ماہ رنگ اپنی شرمندگی پر پردہ ڈالنے کے لیے ماورائے عدالت قتل کا الزام گھڑ رہی ہے مچ اور کولپور میں ان کے پی ایل اے کے بھارت نواز ایجنٹوں نے جو آگ اور خون کی ہولی کھیلی تھی وہ ہمیں معلوم ہے کہ بھارت کی ایما پر دہشتگردی ہوئی میں مہ رنگ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ تربت کے دھرنے سے پہلے وہ دبئی کیوں گئی تھیں اور وہاں را کے ایجنٹوں سے کیا ہدایات لائی تھیں۔