منتخب ہو کر امن ،مساوات ،تعلیم اور روزگار کو فروغ دیں گے،یاسمین لہڑی

منگل 6 فروری 2024 21:15

ڈھاڈر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2024ء) منتخب ہو کر امن ،مساوات ،تعلیم اور روزگار کو فروغ دیں گے یاسمین لہڑیہمیشہ استحصالی اورفرسودہ قبائلی سوچ وافکار کے خلاف علم بغاوت بلند کیے رکھا۔۔کارنر میٹنگ اوراستقبالیہ تقاریب سے اظہار خیال کیا الیکشن مہم کے آخری مراحل میں نیشنل پارٹی کی خاتون امیدوار حلقہ این اے 254 سے یاسمین لہڑی نے گزشتہ روز دو دن ڈھاڈر میں مصروف گزارے جہاں شہر اور گردونواح کے علاقوں میں کئی کارنر میٹنگ اور استقبالیہ میں متعدد سیاسی و سماجی ورکروں متحرک نوجوانوں اور کئی برادریوں نے انکی بھر پور حمایت و تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر یاسمین لہڑی، میراں بلوچ، عبداللہ بلوچ، مختیار چھلگری، ملک اسداللہ بنگلزئی، منظور بلوچ کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی نے ایک طویل عرصے سے کچھی میں ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کی قیادت میں مظلوم و محکوم اور متوسط طبقے کی سیاسی جمہوری جدوجہد کو دوام بخشا ہے اور جاگیردارانہ استحصالی ومنفی قبائلی سوچ و افکار کے خلاف علم بغاوت بلند کیے رکھا۔

(جاری ہے)

۔انکا کہنا تھا کہ یہاں کا نوجوان پڑھا لکھااور محنت کش طبقہ کسی بھی علاقے اور صوبے کے عوام سے کم نہیں۔آج باشعور لوگوں نے 20 ،20 سالوں تک سلیکٹڈ اور ٹھپہ مار حکمرانوں کو ووٹ کی طاقت سے رد کرنے کا مسمم تہیہ کر لیا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماضی کے حکمرانوں کے برعکس ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ انکے قیمتی ووٹ امانت سمجھ یہاں کے سماج کو نئی سوچ وفکر اور سیاسی پروگرام دیں گے اور منتخب ہونے کے بعد کچھی میں امن ،مساوات تعلیم روزگار بنیادی انسانی حقوق و ضرورتوں کی فراوانی کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں دعوہ کیا کہ نیشنل پارٹی پورے بلوچستان سیعوام کے ووٹ سے منتخب ہو کر صوبے میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو گی۔