پیپلز پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی کے درمیان کوئٹہ سے قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ

اصغر خان اچکزئی اور زمرک خان اچکزئی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار

منگل 6 فروری 2024 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے درمیان کوئٹہ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر سیٹ ایڈجسمنٹ ہوگئی ، اصغر خان اچکزئی اور زمرک خان اچکزئی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولہ طے پا گیا ہے جس کے تحت عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و حلقہ این اے 263 سے نامزد امیدوار اصغر خان اچکزئی پاکستان پیپلز پارٹی کے حلقہ پی بی 263 سے نامزد امیدوار سینیٹر روزی خان کاکڑ کے حق میں دستبردار ہوگئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے حلقہ پی بی 41کوئٹہ سے امیدوار انجینئر زمرک خان اچکزئی بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نور الدین کاکڑ کے حق میں دستبرار ہوگئے ہیں ۔

اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی اور انجینئرزمرک خان اچکزئی نے حلقہ این اے 263 اور پی بی 41 سے تعلق رکھنے والے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو پی پی پی اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار روزی خان کاکڑ،نور الدین کاکڑ کے حق میں ووٹ استعمال کرنے اور 8 فروری کو ہر قسم سپورٹ دینے کی ہدایات کی گئی ہے ۔