راولپنڈی کے شہری اڈیالہ جیل میں قید شیخ رشید کی قسمت کا فیصلہ کریں گے

،پچھلے چھ سے سات ماہ مشکل ترین کاٹے،کل میری قربانیوں کے فیصلے کا دن ہے،لوگ باہر نکلیں اٹھ فروری کو قلم دوات پر مہر لگائیں۔شیخ راشد شفیق کا اپنی والدہ کی قبر سے اہلیان راولپنڈی کو پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 7 فروری 2024 11:09

راولپنڈی کے شہری اڈیالہ جیل میں قید شیخ رشید  کی قسمت کا فیصلہ کریں ..
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری2024 ء) شیخ راشد شفیق نے اپنی والدہ کی قبر سے اہلیان راولپنڈی کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے شہری اڈیالہ جیل میں قید شیخ رشید احمد کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، پچھلے چھ سے سات ماہ مشکل ترین کاٹے،کل میری قربانیوں کے فیصلے کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ کو جب ضرورت تھی میں دربدر تھا ،والدہ کی تدفین نہیں کر سک۔

انہوں نے مزید کہاکہ راولپنڈی سے خدمت کے صلے سے ووٹ مانگتے ہیں۔ 2018 میں والدہ ساتھ تھیں اج نہیں ہیں ،تمام ماووں بہنوں بیٹیوں سے درخواست ہے دعا کریں ۔ ہم نے عزت کی خاطر قربانیوں کی داستان رقم کی۔ لوگ باہر نکلیں اٹھ فروری کو قلم دوات پر مہر لگائیں۔قبل ازیں شیخ رشید نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خاطر میں اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہوں۔

(جاری ہے)

مجھے چکی نمبر 15 میں رکھا ہوا ہے، خدا کے لئیے باہر نکلو اور حلقہ 56/57 پر قلم دوات کو ووٹ دو ، میری کوئی اولاد نہیں،مجھے زندگی دو اور مجھے زندگی قلم دوات پر ووٹ دینے سے ملے گی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں موت کے قریب ہوں،مجھے زندگی دو، مجھے زندگی صرف قلم دوات پر آپ کی مہر دے سکتی ہے۔شیخ رشید کو کامیاب بناؤ گے تو آپ کو ایک نیا پاکستان اور نیا راولپنڈی دوں گا۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ میں آزاد امیدواروں کی طرح بکاؤ نہیں ہوں گا، میں قائم رہوں گا۔
۔دوسری جانب شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔9مئی مقدمات میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم،سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ سمیت اجمل صابربھی وعدہ معاف گواہ بن گئے۔تینوں رہنماوٴں نے عدالت میں 154 کا بیان ریکارڈ کرا دیا۔