الیکشن سے ایک دن قبل پریزائیڈنگ افسران کے تبادلوں پرتشویش ہے، سعید غنی

تبادلے شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے راستے میں رکاوٹ ہیں،رہنما پاکستان پیپلزپارٹی

بدھ 7 فروری 2024 17:55

الیکشن سے ایک دن قبل پریزائیڈنگ افسران کے تبادلوں پرتشویش ہے، سعید ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 237 میں الیکشن سے ایک دن قبل پریزائیڈنگ افسران کے تبادلوں پر تشویش ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بتایا جائے الیکشن سے ایک دن پہلے رات دیر گئے کس کے کہنے پر یہ تبدیلی ہوئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر نوٹس لیکر پریزائیڈنگ افسران کے تبادلے منسوخ کریں۔انہوں نے کہا کہ تبادلے شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔