حیدرآباد سے پیپلز پارٹی تاریخی فتح حاصل کریگی، اردو بولنے والے عوام نفرت ،تشدد کی سیاست کو بیزار چکے ہیں، عاجز دھامرہ

بدھ 7 فروری 2024 21:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان و امیدوار برائے پی ایس 64 حیدرآباد سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ ان شا اللہ حیدرآباد سے پیپلز پارٹی تاریخی فتح حاصل کرے گی، ہمارے اردو بولنے والے عوام نفرت اور تشدد کی سیاست کو بیزار چکے ہیں اب وہ اپنے علاقوں میں خوش حالی اور امن چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دادن شاہ الرحیم شاپنگ سینٹر کے سامنے منعقدہ کارنر میٹنگ جو کہ بعد میں جلسے کی صورت اختیار کر گئی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیدوار برائے این اے 220 وسیم راجپوت، پی پی پی ضلع حیدرآباد کے صدر صغیر احمد قریشی، سید غلام مصطفی شاہ، مہدی شاہ، اظہر سیال، احسان ابڑو، پاشا قاضی، دانیال ابڑو، انجینئر سکندر حیات اور دیگر بھی موجود تھے۔