سکھر: پریزائیڈنگ افسر ڈیوٹی چھوڑ کر چلے گئے

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے نوٹس کے بعد پولیس پریزائیڈنگ افسران کو واپس لے آئی

جمعرات 8 فروری 2024 16:18

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2024ء) سکھر کے حلقے این اے 200 کے پولنگ اسٹیشنز نمبر 3 اور 4 میں پریزائیڈنگ افسر ڈیوٹی چھوڑ کر چلے گئے۔

(جاری ہے)

پریزائیڈنگ افسران کے جانے کے باعث پولنگ کا عمل 4 گھنٹے رکا رہا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے نوٹس کے بعد پولیس پریزائیڈنگ افسران کو واپس لے آئی۔اس حوالے سے ڈی آر او فیاض مہیسر کا کہنا ہے کہ پتہ کر رہے ہیں پریزائیڈنگ افسران ڈیوٹی چھوڑ کر کیوں گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :