انتخابات میں ٹرن آئوٹ 2018ء سے تجاوز کر گیا ،ہماری پارٹی پورے ملک میں کامیاب ہوگی، رانا ثناء اللہ

جمعرات 8 فروری 2024 22:10

انتخابات میں ٹرن آئوٹ 2018ء سے تجاوز کر گیا ،ہماری پارٹی پورے ملک میں ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2024ء) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی پورے ملک میں کامیاب ہوگی، انتخابات مکمل طورپر پرامن رہے ،موبائل فونز بندش پر شکایات کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ٹرن آؤٹ 2018 سے تجاوز کر گیا ہے، پورے ملک میں امن و امان رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پورے پاکستان میں کامیاب ہوگی، موبائل فونز بندش پر شکایات کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پے درپے واقعات کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا یہ غلط نہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے اہم اور بارہویں انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے۔