چیف سیکرٹری پنجاب نے اپنا ووٹ لاہور میں کاسٹ کیا

نپولنگ کے دوران امن و امان اور انتظامی امور کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری

جمعرات 8 فروری 2024 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2024ء) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے آٹھ فروری کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں اپنا ووٹ لاہور میں کاسٹ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جی او آر ٹو میں قائم پولنگ سٹیشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 اورصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 171کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔بعد ازاں چیف سیکرٹری نے انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے محکمہ داخلہ میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا اور پولنگ کے دوران امن و امان اور انتظامی امور کی سخت مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ن ن