این ای260اور پی بی 31 خاران میں 8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا ، سیکورٹی کے سخت انتظامات

جمعرات 8 فروری 2024 22:26

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2024ء) این ای260اور پی بی 31 خاران میں صبح8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا ۔پولنگ اسٹیشنز میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے پہلی دفعہ پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کے نظام لگے ہوئے تھے جبکہ فیمیل سیکورٹی فورسز بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ضلع خاران کے مختلف علاقوں میں صبح اٹھ بجے سے پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے بغیر وقفے سے چھ بجے تک جاری رہے گی ضلع بھر میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس بند ہے جس سے صحافیوں کو رپورٹئنگ کرنے میں مشکلات پیش ارہی ہیں خاران این اے 260 سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار سردار فتح محمد محمد حسنی پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی محمد ہاشم نوتیزئی۔

(جاری ہے)

جمعیت علما اسلام کے امیدوار حاجی محمد عثمان بادینی۔ آزاد امیدوار حاجی اعجاز خان سنجرانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہیں جبکہ پی بی خاران 31 سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار میر شعیب نوشیروانی پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نورالدین نوشیروانی۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار ثنا بلوچ۔

جمعیت علما اسلام کے امیدوار حاجی پرویز احمد سیاپاد کے درمیان مقابلہ جاری ہیں خاران میں اساس پولنگ اسٹیشنز جس میں لہجے میں لیویز اور پولیس کے گاڑی سڑک پر نصب بارودی سرنگ سے دھماکہ ہوا جس سے دو فورسز کے جوان موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 7 اہلکار شدید زخمی ہوئے جس سے علاقے میں پولنگ اسٹیشنز متاثر ہوئے اس واقعہ کے خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور علاقے میں خوف ہراس کا سماں ہیں۔