این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز گرفتار

جمعہ 9 فروری 2024 03:55

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) نارووال سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے دانیال عزیز کو شکرگڑھ میں موڑ سلہریان پر ناکے سے گرفتار کیا۔مہناز اکبر عزیز نے الزام عائد کیا ہے کہ دانیال عزیز کے اوپر بدترین تشدد بھی ہوا ہے، انہیں زبردستی گاڑی میں ڈالا گیا۔مہناز اکبر عزیز نے مزید کہا کہ دانیال عزیز کی گرفتاری میں احسن اقبال کا ہاتھ ہے۔