این اے 219، پولنگ اسٹیشن پر سیاسی جماعت کے کارکنان گھس گئے

جمعہ 9 فروری 2024 03:55

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) حیدرآباد کے حلقے این اے 219 میں پولنگ اسٹیشن پر ایک سیاسی جماعت کے کارکنان دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ پولنگ اسٹیشن بوائز پرائمری اسکول لطیف آباد نمبر 9 میں پیش آیا جہاں پولنگ اسٹیشن میں موجود عملہ پولنگ کا عمل چھوڑ کر چلا گیا۔پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ پیپرز، باکس اور مہریں بکھری رہیں۔بعد ازاں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشن پہنچی۔

متعلقہ عنوان :